خیبرپختونخوا میں سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر فیصلے آئینی طور پر درست نہیں، طلال چودھری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو آئین پاکستان کے تقاضوں کے مطابق چلایا جانا چاہیے اور کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر حکومتی فیصلے کرنا آئینی طور پر درست نہیں۔

ویڈیو پیغام میں طلال چودھری نے واضح کیا کہ آئین کسی ایسے شخص کو جو عدالت سے سزا یافتہ ہو یا جیل میں قید ہو، حکومتی یا انتظامی فیصلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی نیازی لا یا ذاتی قانون کے تصور کو قبول نہیں کیا جا سکتا، کسی فرد واحد کو آئین سے بالاتر حیثیت نہیں دی جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم کے صدرسے ملاقات، پاکستان اورعالمی فورم کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق

وزیر مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اپنی صوابدید کے مطابق آزادانہ فیصلے کرے اور آئینی حدود میں رہ کر عوام کی خدمت کرے۔

Scroll to Top