امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات چند گھنٹے بعد ہوگی

امریکا اور چین کے صدور کی ملاقات چند گھنٹے بعد ہوگی

جنوبی کوریا میں امریکا اور چین کے صدور کی تاریخی ملاقات، اقتصادی اور فوجی معاہدوں کے بعد عالمی تعلقات میں ممکنہ سنگ میل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکا اور چین کے صدور کی اہم ملاقات اب چند گھنٹوں میں ہونے والی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے منتظر ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اس اجلاس سے باہمی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے جنوبی کوریا کے وزیراعظم کے ساتھ ’’بہترین ملاقات‘‘ کی ہے اور دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت جنوبی کوریا امریکا کو 350 ارب ڈالر کی ادائیگی کرے گا، اور امریکی طرف سے لگائے گئے ٹیرف میں کمی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، جنوبی کوریا بڑی مقدار میں امریکی تیل اور گیس خریدے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا نے جنوبی کوریا کو جوہری آبدوز بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے اور دونوں ممالک کے فوجی اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ ملاقات عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی تعلقات پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے، اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس سے مشرقی ایشیا میں توازن اور سلامتی کے امور پر اہم اثرات مرتب ہوں گے۔

Scroll to Top