توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی ، وکیل کا بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بنا کسی کارروائی کے ملتوی ، وکیل کا بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ

توشہ خانہ ٹو کیس کی آج پیر کو اڈیالہ جیل میں ہونیوالی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے ۔ جس پر عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیا ہے ۔وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طورپر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے ، تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام الناس کو آگاہ کیاجاسکے ۔

Scroll to Top