وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا نکتہ کےبرطرف ملازمین کو نوکریاں دینے کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنےنکتہ نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے 37 ملازمین کے لیے حکومت کی جانب سے نوکریاں دینے کا اعلان کیا۔

یہ ملازمین آج صبح نکتہ کے مالی مسائل کے باعث نوکری سے فارغ کئے گئےتھے۔

ویڈیو بیان میں وفاقی وزیرعطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بے روزگار ہونے والے نکتہ ملازمین کو 48 گھنٹوں کے اندر نوکری کے خطوط جاری کیے جائیں گے اور انہیں مختلف ڈیجیٹل اداروں میں بھرتی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نکتہ پلیٹ فارم، ملک کے معروف پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی ملکیت ہے، جو پاکستان میں مختلف مقدمات کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔

نکتہ کی انتظامیہ نے بدھ کے روز صبح 137 میں سے 37 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا۔

اس فیصلے کے بعد نکتہ کے 37 ملازمین کی برطرفی نے پاکستان کے میڈیا شعبے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

صحافتی حلقوں نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے صحافت کے اس مشکل دور میں ایک ناپسندیدہ اقدام قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : معرکہ حق کے بعد بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوری بعد پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا جھوٹا الزام لگایا گیا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت حاصل ہوئی اور دوست ممالک نے بھی پاکستان کے موقف کی تائید کی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح جارحیت کا مرتکب رہا ہے اور اب بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے ملاح کو گرفتار کیا، جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی تمام کہانی دنیا کے سامنے سنائی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اور پاکستان خطے میں توازن کا ضامن ہے۔

Scroll to Top