27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا

27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا

27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز، وزیراعظم کے اہم ملاقاتوں کا شیڈول طے

27ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیلئے حکومتی اتحاد کی اہم مشاورت آج متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں ترمیم کے مختلف نکات پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے آج خصوصی ملاقات ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سی ای سی (مرکزی مجلسِ عاملہ) اجلاس سے قبل وزیراعظم سے تفصیلی گفتگو کریں گے۔ پارٹی قیادت نے اسلام آباد سے کراچی جانے والی صبح 11 بجے کی پرواز مؤخر کر دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو اپنے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کریں گے، جہاں وہ آج شام ہونے والے سی ای سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے درمیان بھی آج دوپہر 12 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم ملاقات طے ہے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں چیئرمین خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، امین الحق، جاوید حنیف اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ایم کیو ایم کو 27ویں آئینی ترمیم کے نکات پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

Scroll to Top