صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں کے امور پر اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں لوکل کونسل بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل بلدیات کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ اور ڈی جی بلدیات نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران مینا خان آفریدی نے محکمہ بلدیات میں شفافیت اور کارکردگی کے فروغ پر زور دیا اور بلدیاتی اداروں کے مالی و انتظامی امور میں بہتری کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر بلدیات نے تحصیل میونسپل انتظامیہ کے کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے جمع کرائیں تاکہ صوبے بھر میں بلدیاتی ادارے فعال اور عوام دوست بنائے جا سکیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ بلدیات کے افسران شفافیت اور قومی خدمت کے جذبے سے کام کریں۔
یہ اجلاس صوبے میں بلدیاتی نظام کی اصلاحات اور عوامی فلاح کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔





