چرس کہ کاروبار کے لیے مشہور, میدان, وادی تیراہ, ضلع خیبر میں کرفیو نافذ

ضلع خیبر: ضلع خیبر کی تحصیل وادی تیراہ کے میدان اور دوتوئی سے آگے کے تمام علاقوں میں آج پیر 17 نومبر کو صبح 6 بجے سے شام تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام وادی تیراہ میں سلامتی اور امن و امان کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جہاں پر چرس اور دیگر ممنوعہ منشیات کے کاروبار کے حوالے سے سرگرمیاں زیادہ مشہور ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت پر سخت کارروائی کی جائے گی اور ممنوعہ منشیات کی سرگرمیوں پر بھی قابو پایا جائے گا۔

علاقائی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پابندیوں کا احترام کریں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

کرفیو کے دوران ضروری سروسز اور ہنگامی حالات کے لیے مقامی حکام موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں دو روزہ کرفیو، تمام راستے بند

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے بھی علاقے میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئندہ دو دن کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کرفیو 17 نومبر بروز پیر صبح 5 بجے سے شروع ہو کر 18 نومبر بروز منگل شام تک جاری رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ان دو دنوں کے دوران ہر قسم کی عوامی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی اور علاقے کی تمام بڑی سڑکیں اور ذیلی راستے بند رہیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور مجاز حکام کو چھوڑ کر کسی بھی شخص یا گاڑی کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی تمام ضروریات پہلے سے مکمل کر لیں اور کرفیو کے دوران گھروں میں رہیں۔

کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top