تاریخی قلعہ بالاحصار میں کلاسک کاروں کی دھوم، ہر گاڑی ایک کہانی سناتی ہے

کاشف الدین سید

پشاور: پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں 16واں وینٹیج کلاسک کار ریلی شو شائقین کی بڑی تعداد کے درمیان شاندار انداز میں منعقد ہوا۔

اس ایونٹ کی میزبانی فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ نے کی، جس نے تقریب کو نہ صرف پر وقار بنایا بلکہ عوام کے لیے یادگار لمحے بھی تخلیق کیے۔

ریلی میں پیش کی جانے والی نایاب کلاسک اور تاریخی گاڑیوں نے شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رکھی تھی۔

کئی دہائیوں پرانی گاڑیاں اپنی اصل حالت میں دیکھ کر شائقین نے اس موقع کو انتہائی پسند کیا اور گاڑیوں کی خوبصورتی کی دل کھول کر تعریف کی۔

اس تقریب میں مرد، بچے اور خواتین سب شامل تھے۔ بچوں نے خاص طور پر کلاسک کار شو سے بھرپور لطف اٹھایا۔ پاک فوج نے نہ صرف شائقین کو خوش آمدید کہا بلکہ عوام کے تحفظ، کھیلوں، ثقافتی سرگرمیوں اور تاریخی ورثے کے فروغ میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

کلاسک کار شو میں موسیقی اور ثقافتی مظاہرے بھی پیش کیے گئے، جس سے شرکاء کو مزید تفریحی تجربہ حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : چرس کہ کاروبار کے لیے مشہور, میدان, وادی تیراہ, ضلع خیبر میں کرفیو نافذ

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے صحت مند اور مثبت پروگرام نہ صرف شہر کی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں بلکہ پشاور کے تاریخی ورثے اور خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔

تقریب میں شریک افراد نے پاک فوج کی بے مثال خدمات، عوامی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار اور کھیلوں و ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top