سوات اور لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور: لوئر دیر اور سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے کے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر جمع ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

تاہم ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی محسوس ہو تو فوراً ریسکیو سے رابطہ کریں۔

زلزلے کے بعد انتظامیہ نے عوام سے پرامن رہنے اور گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

علاوہ ازیں مقامی ریسکیو ٹیمیں زلزلے کے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان یا خطرے کا فوری اندازہ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :  آئینی ترمیم کیخلاف درخواست وصول کرنے سے انکار

 

Scroll to Top