چیئرمین پی ٹی آئی نے 23 نومبر کے حوالے سے بڑا قدم اٹھانے کا اعلان کر دیا

ہری پور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ہری پور میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23 نومبر کو ہری پور سے شہر ناز عمر ایوب کو تاریخی فتح دلوائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کے ووٹوں سے حکومت بننی چاہیے اور جن کی جتنی نشستیں تھیں وہ انہیں ملنی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق عوام جس پارٹی کو ووٹ دیں گے، اسی کی حکومت بنے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو منظور کر لیا ہے، مگر صرف پی ٹی آئی کے انتخابات قبول نہیں کیے گئے، اور انہیں نوٹس جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بھرپور دفاع کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور کی یہ سیٹ سابق وزیراعظم عمران خان کی تھی اور عمر ایوب خان کے نام پر پارٹی فخر محسوس کرتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، اور باجوڑ میں دو سیٹیں ہارنے کے باوجود دھاندلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کسی کو دھمکی نہیں دی، سہیل آفریدی

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 23 نومبر کو اپنے ووٹ کا دفاع کریں اور خان کے امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

بیرسٹر گوہر نے زور دیا کہ الیکشن صاف و شفاف ہو اور عوام جس کو ووٹ دیں، اسی کا فارم 45 بنے۔

Scroll to Top