سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے ، اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں یہ انہیں پی ٹی آئی کو کچھ چاہیے ۔
پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنمائوں کے گھر چلتے ہیں، علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے ، میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔
پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گرگیا ہے سب سمجھ گئے ہیں
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کیلئے کوئی بھی مخلص نہیں ہے ، ان کی جماعت میں غدار بیٹھے ہیں سب ٹوپی ڈرامہ ہورہاہے سب عہدوں اور اقتدار کیلئے لڑ رہے ہیں ۔
جو کچھ شیر افضل مروت کیساتھ ہوا ہے وہی علی امین گنڈاپور کیساتھ بھی ہوگا ، انہوں نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی ٹیم جیتے میرے لیے کوئی فیورٹ نہیں ہے سب سے پہلے پاکستان مجھے مقدم ہے ۔
گفتگو کرتے انہوں نے کہاکہ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی ، عاصم منیر کو پی ٹی آئی نے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ آرمی چیف بن گئے
آرمی چیف عاصم منیر کے سامنے مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا لیکن انہون نے جمہوریت کو چلنے دیا ، انہوں نے مزید کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کے پاس بغیر کسی مفاد کے گیا تھا مولانا دوستی کا وعدہ نبھا رہے ہیں اور میں بھی مولانا کو الرٹ کرنے کے نوٹیفکیشن کی زبان بتا رہی ہے کہ دھمکا رہے ہیں ۔