ورلڈ بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ ، توسیعی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

ورلڈ بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ ، توسیعی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان کے دورے پر آئے ورلڈ بینک کے نو رکنی وفد نے تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا ، چیئرمین واپڈا بھی وفد کے ہمرا ہ تھے ۔

تربیلا ڈیم ، تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن اور چوتھے توسیعی منصوبے کو ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے مکمل کیاگیا ہے ، ورلڈ بینک زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کیلئے بھی 390ملین امریکی ڈالر فراہم کررہاہے ۔

اس موقع پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ ورلڈ بینک اور واپڈا گذشتہ 6دہائیوں سے ترقی میں شراکت دار ہیں ، امید ہے ورلڈ بینک پاکستان کی ترقی کیلئے آبی وسائل کی تعمیر کے ذریعے واپڈا کی معاونت جاری رکھے گا۔

ورلڈ بینک کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ، تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے سے نیشنل گرڈ کو 27 کروڑ 53 لاکھ 10 ہزار یونٹ بجلی مہیا ہوچکی ہے ۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تمام اہم سائنس پر تعمیراتی کام جاری ہے ، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار 2026 میں شروع ہوگی

ورلڈ بینک داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 58 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہاہے ، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں ہوگا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top