خیبر پختونخوامیں خالی اسامیوں پر 16ہزار مزید اساتذہ کی بھرتیاں جاری

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے تحت نئے بھرتی کیے گئے اساتذہ میں تقرریوں کے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اساتذہ کرام کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کی جیت سےقومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل ہوگئی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے اساتذہ میرٹ اور اپنی قابلیت کی بنیاد پر منتخب ہوئے ہیںاور یہ مختلف سیاسی پس منظر کے افراد کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سفارش کلچر ختم ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہی میرٹ ہمارا وژن ہے جس کے ذریعے صوبے کی تقدیر بدلیں گے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا ہے اور اگر کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت سامنے آئی تو ذمہ دار کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ضمنی الیکشن کی جیت نواز شریف اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے عوام کے نام کرتی ہوں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ نے اساتذہ کرام کو معاشرے میں روحانی ماں باپ کے درجہ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے، اور یہی بچے مستقبل میں مختلف مناصب پر فائز ہوں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس صوبے اور ملک کو عظیم بنانا ہے اور نئے اساتذہ اس مشن میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی اور عسکری تعاون پر اتفاق

وزیراعلی کو دوران بریفنگ بتایاگیا کہ محکمہ تعلیم کے تحت اساتذہ کی 16 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے جن میں 10,417 مردانہ اور 5,753 خواتین کی آسامیاں شامل ہیں۔

Scroll to Top