آخرکار بڑا انکشاف: پشاور زلمی کے مالک کی شناخت اور ٹیم کا مستقبل سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی نے بھی لیگ کے ساتھ اپنا معاہدہ مزید 10 سال کے لیے تجدیدکر لیا، جس کے بعد ٹیم کی ملکیت آئندہ دہائی تک بھی جاوید آفریدی اور ان کی کمپنی کے پاس ہی برقرار رہے گی۔

فرنچائز معاہدے کی تجدید ای وائی مینا کی جانب سے نئی ویلیوایشن کے بعد کی گئی، جبکہ پی ایس ایل حکام کے مطابق یہ اقدام لیگ کے مستقبل اور کمرشل اسٹرکچر پر زلمی کے اعتماد کی علامت ہے۔

اگلے سال سے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، جس سے لیگ مزید مضبوط اور مسابقتی ہونے جارہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے معاہدے کی تجدید پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاوید آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فرنچائز بن چکی ہے۔ان کا ویژن نہ صرف زلمی بلکہ پی ایس ایل کی مضبوط بنیاد ہے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ زلمی کا قراردادِ تجدید کرنا اس بات کی تصدیق ہے کہ فرنچائزز لیگ کے مستقبل پر پورا اعتماد رکھتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی کو ایک بار پھر پی ایس ایل کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کوآج طلب کرلیا

فین بیس اسٹیڈیم میں موجودگی، ہائی سوشل میڈیا انگیجمنٹ اور برانڈ ویلیو نے زلمی کو ایک مضبوط کمرشل فرنچائز کے طور پر قائم کردیا ہے۔

معاہدے کی اس نئی تجدید نے زلمی فینز میں زبردست خوشی کی لہر دوڑا دی، جبکہ ماہرین کے مطابق اگلے 10 سال زلمی اور بھی بڑا اور اثر انگیز برانڈ بننے جارہا ہے۔

Scroll to Top