پاکستانی آئی ٹی اسٹارٹ اپس کیلئے قطر نے نئے مواقع کے دروازے کھول دیے

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ٹی اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے بین الاقوامی روابط اور اسٹریٹجک شراکت داری ناگزیر ہے۔

دوحہ میں قطر ڈویلپمنٹ بینک (کیو ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹیو عبدالرحمان السویدی سے ملاقات میں دونوں ممالک نے ٹیک سیکٹر میں وسیع تعاون پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں پاکستانی ٹیک اسٹارٹ اپس کے لیے فنانسنگ، انکیوبیشن اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ کیو ڈی بی پاکستان کے آئی ٹی شعبے اور تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹیک بیسڈ ایس ایم ایز کے لیے ایک مضبوط اسٹریٹجک پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار جاری کر دیے

دونوں فریقین نے مصنوعی ذہانت (AI)، کلاؤڈ ٹیکنالوجیز، سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور قطر کے پبلک و پرائیویٹ اداروں کے لیے مشترکہ پروگرامز ڈیزائن کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ کاروبار کو جدید ڈیجیٹل ٹولز سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

ملاقات میں نوجوانوں کے لیے ٹیک سیکٹر میں تربیت اور نئے پروگرامز متعارف کرانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔ شزا فاطمہ نے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ، ٹیکنیکل ٹریننگ اور اسٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرامز کے لیے ادارہ جاتی تعاون کی تجویز پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب، سات نکاتی ایجنڈا جاری

ان کے مطابق انکیوبیٹرز اور ایکسیلریٹرز کے باہمی تبادلے نوجوان کمپنیوں کو نئی مارکیٹس اور جدید کاروباری ماڈلز سے روشناس کر سکتے ہیں۔

مزید برآں صنعتی ڈیجیٹلائزیشن، آئی او ٹی ٹیسٹنگ ماحول اور کراس انکیوبیشن پروجیکٹس میں بھی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جسے پاکستان کے آئی ٹی اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے مستقبل کی بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top