باجوڑ ، پولیو ڈیوٹی کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ، تلاش شروع

باجوڑ ، پولیو ڈیوٹی کے دوران ایک اور پولیس اہلکار شہید ، تلاش شروع

پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار شہید ، دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی 

پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگیا

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر جاں  بحق ہوگیا ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کا اس حوالےسے کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکابندی کردی گئی ہے پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Scroll to Top