پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کرلیے

پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کرلیے

Pakistan SCO Summit 2026

مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر کرپشن الزامات لگانے پر پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی نے اعظم سواتی سے شواہد طلب کرنے کی درخواست کردی ۔

پی ٹی آئی احتسابی کمیٹی کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے ویژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے ۔

اور مبینہ عوامی عہدیداروں کیخلاف کارروائی کیلئے ثبوت فراہم کیے جائیں ۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فراہم کردہ شواہد کی بنیاد پر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مناسب اقدامات کی سفارش کی جائیگی ،

سابق سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے منتخب ممبران پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیےتھے ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top