ایبٹ آباد سے مری جانے والی جیپ کھائی میں جا گری

ایبٹ آباد میں حویلیاں سے مگری جانے والی جیپ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جیپ میں 12 افراد سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دو لاشیں اور پانچ زخمیوں کو کھائی سے نکال لیا ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں باقی سات افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کیلئے افسوسناک خبر، ایک اور کارکن جاں بحق

حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top