کرکٹ شائقین کیلئے کھیل کے میدان سے زبردست خبرآگئی ،سہ ملکی سیریز کا فیصلہ کن معرکہ آج! پاکستان اور سری لنکا فائنل میں آمنے سامنے ٹاس اور میچ کا شیڈول جاری۔
تفصیلات کے مطابق سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا بڑا اور فیصلہ کن مقابلہ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
ٹاس اور میچ کا وقت
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق:
فائنل میچ کا ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا۔
میچ کا آغاز شام 6:00 بجے کیا جائے گا۔
کرکٹ شائقین کو اس ہائی وولٹیج مقابلے کا بےصبری سے انتظار ہے، جہاں پاکستان اپنی شاندار فارم برقرار رکھنے جبکہ سری لنکا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتی ہے۔
سری لنکا نے آخری لیگ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔زمبابوے کی ٹیم چار میں سے صرف ایک میچ جیت سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔
اگرچہ سری لنکن ٹیم نے حالیہ ون ڈے سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کھائی تھی اور سہ ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز بھی ہارے، تاہم ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری دونوں لیگ میچز جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔اس کم بیک نے فائنل کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔
پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں شاندار فارم میں رہی ہے اور آج کے میچ میں فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔شائقینِ کرکٹ ایک سنسنی خیز اور یادگار فائنل کی توقع کر رہے ہیں۔





