آج کل فیصلے لکھے ہوئے مل جاتے ہیں ،علی امین گنڈاپور

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ جس جوڈیشل کمپلیکس کو انہوں نے اپنے خصوصی فنڈز سے تعمیر کرایا اسی کمپلیکس میں انہیں پہلی بار ہتھکڑیوں میں پیش کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نےکہا کہ اگر مخصوص فنڈز نہ ملے تو وہ اپنے فنڈ سے وکلاء کے لئے پارکنگ ایریا تعمیر کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء کو سوشل سکیورٹی ملنی چاہیے تاکہ وہ معاشی عدم استحکام سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پورضمنی انتخابات ،تیمور سلیم جھگڑا نے بڑا دعوی کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ آج کل فیصلے لکھے ہوئے مل جاتے ہیں مگر قانون کو سمجھنا اور جاننا پھر بھی ضروری ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وکلاء کے لیے ایک ای لائبریری بھی قائم کی جائے گی تاکہ تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی میں آسانی ہو۔

سابق وزیر اعلیٰ نے ہائی کورٹ بار کو 2 کروڑ روپے جبکہ ڈسٹرکٹ بار کو ایک کروڑ روپے کا چیک بھی پیش کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وکلاء کے فنڈ کو لاکھوں سے بڑھا کر کروڑوں کی سطح پر پہنچا دیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے وکلاء سے کہا کہ وہ اجتماعی مسائل کے حل کے لیے ان کا ساتھ دیں تاکہ صوبے میں عدالتی و انتظامی نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

Scroll to Top