کپتانی کرنا آسان کام نہیں، زیادہ پریشر ہوتا ہے، سابق کرکٹر عبدالرزاق

سابق کرکٹر عبدالرزاق نے قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی سرگرمیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ کپتانی کرنا آسان کام نہیں، اس میں زیادہ پریشر ہوتا ہے، قومی ٹیم کو متحد ہونا چاہیے کیونکہ صرف ٹیم ورک سے ہی کامیابی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کا اچھا کمبی نیشن موجود ہے اور توقع ہے کہ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار پرفارم کرے گی۔

سابق کھلاڑی نے پی سی بی کی جانب سے سکولز سطح پر کرکٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ماضی میں نوجوان کھلاڑیوں کو اس سطح پر کھیلنے کے اتنے مواقع نہیں ملتے تھے۔

عبدالرزاق نے ٹرائی سیریز اور رائزنگ سٹارز ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوں گے اور امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرے گی۔

عبدالرزاق نے یہ بھی کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی فتح کی صورت میں سب کھلاڑیوں کا نام نمایاں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاداب خان کی شمولیت پر کپتان کا اہم بیان سامنے آگیا

دوسری جانب پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آلراؤنڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات ابھی موجود ہیں۔

شاداب نے جون میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹی 20 میچ کھیلنے کے بعد انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔

سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز میں پاکستان کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ شاداب نہ صرف نائب کپتان رہ چکے ہیں

بلکہ تجربے اور سپن بولنگ کے ساتھ نمبر 5 اور 6 پر بیٹنگ کر سکتے ہیں اس لیے اگر وہ فٹ ہو جائیں تو ٹیم میں ان کی شمولیت ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اسپن ڈیپارٹمنٹ کی مضبوطی کے پیش نظر اگر حالات اجازت دیں تو ٹیم 2 یا اس سے زیادہ اسپنرز کو شامل کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گی۔

Scroll to Top