چیئرمین پی ٹی آئی نے اسمبلی کے فلور پر کیا کہا، کہ سب کی نظریں اس پر جم گئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت وہ نہیں جو صرف آپ کے ساتھ اتفاق کرے، ورنہ غدار کہہ دے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی کبھی پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوگی اور وہ ہمیشہ اس ایوان اور جمہوریت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے ہونا فطری بات ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک دوسرے کو چور کہا، ہمیں نہیں پتہ تھا کہ آپ میں سے چور کون ہیں، کیا آپ کے وزیراعلیٰ نے ایک بار نہیں کہا تھا کہ ٹانگیں توڑ دیں؟

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے وقار کو مجروح کرنے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حوالے سے فیصل واوڈا کا تازہ بیان سامنے آگیا

اجلاس کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے موقف پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں، اور یہ لوگ 30 سال سے آپ کے ساتھ تھے، حتیٰ کہ جنرل ضیا کی 8 ویں ترمیم کو بھی چیلنج کیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو ہمارے ساتھ ڈیڑھ سال ہوا ہے اور دوبارہ تاکید کی کہ جمہوریت صرف اس وقت نہیں چلتی جب سب ایک رائے پر ہوں۔

Scroll to Top