آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم خاص طور پر بابر اعظم پر شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہے۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 ویں اوور میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے خوشدل شاہ نے 69، بابر اعظم نے 64 اور سلمان آغا نے 42 رنز بنائے، تاہم بابر اعظم کی 64 رنز کی اننگز پر سوشل میڈیا صارفین نالاں نظر آئے کیونکہ وہ 90 گیندوں پر کھیلے۔ کئی صارفین نے بابر اعظم کی سست روی پر تنقید کی اور ان کے بارے میں طنز کیے گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ بابر اعظم صرف ون ڈے رینکنگ کے لیے کھیل رہے ہیں، نہ کہ ملک کے لیے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپئنز ٹرافی: نسیم اور ابرار کے وار، نیوزی لینڈ کی 2 وکٹیں 40 رنز پر گرگئیں
ایک اور صارف نے سلمان آغا کی تعریف کی کہ وہ ملک کے لیے کھیل رہے تھے، جبکہ بابر اعظم اپنی ففٹی کے لیے کھیل رہے تھے۔