خیبرپختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل، مردان میں پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز

Pakistan SCO Summit 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل کر دی ہیں۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، جس سے مردان کے 50 ہزار مستحق خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔

اس اسکیم کے تحت او پی ڈی سروسز میں مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ اور میڈیکل سروسز فراہم کی جائیں گی۔ دوسرے مرحلے میں یہ اسکیم چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی شروع کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے مستحق او پی ڈی مریضوں کو علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا حکومت کا اثاثہ جات کا جامع ڈیٹا بیس مرتب کرنے کا فیصلہ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پائلٹ پراجیکٹ میں ڈی آئی خان شامل نہیں ہے، اور ماضی میں جس ضلع کا وزیر اعلیٰ ہوتا تھا، ترقیاتی منصوبے اسی ضلع میں کیے جاتے تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top