اسلام آباد: علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، انہیں بیک وقت کونسل کی رکنیت اور چیئرمین شپ بھی سونپ دی گئی ہے جس کی باقاعدہ منظوری صدرِ پاکستان نے بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے سرکاری اداروں کی شفافیت سے متعلق فافن کی تازہ رپورٹ جاری
علامہ نعیمی مئی 2024 سے سی آئی آئی کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ وہ جامعہ نعیمیہ کے وائس چانسلر اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔





