ملک کے مختلف بالائی اور پہاڑی علاقوں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
مظفر آباد، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، سری نگر اور مری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
محکمۂ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکوں کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئِی ہے۔
ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ اداروں نے حالات کی نگرانی شروع کر دی ہے۔
ریسکیو اور ایمرجنسی اداروں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر عمارتوں کے اندر قیام سے گریز کریں اور آفٹر شاکس کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مزید آفٹر شاکس کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔





