راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیےچھ ناموں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو جمع کروا دی گئی ہے۔
فہرست میںپی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر،جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور انتظار پنجوتھہ کے ساتھ ساتھ لال بادشاہ، مبشر رحمان اور عبدالرحمان رانجھا کے نام شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم پیش رفت ،ایبٹ آبادپولیس نے تفصیلات جاری کردیں
سلمان اکرم راجہ کی جانب سے چودھری اویس ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو یہ فہرست جمع کروائی۔





