صوبے کے حالات جب خراب ہو جائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی

Pakistan SCO Summit 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کےحالات جب خراب ہوجائیں تو پھر گورنر راج لگ سکتا ہے، صوبائی حکومت اگر ریاست کو سپورٹ کرتی ہے تو پھر تو ٹھیک ہے ورنہ مجبوراً گورنر راج لگے گا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کو صوبہ یا اسلام آباد بند نہیں کرنے دیں گے، صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ریاست اور پھر سیاست۔ افواج پاکستان نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر وردہ کیس میں اہم پیش رفت ،ایبٹ آبادپولیس نے تفصیلات جاری کردیں

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی جلسے کا کیا مقصد تھا یہ علم نہیں ہے، اس بار پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرسکے گی، فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، سٹرکوں پر کوئی فیصلے نہیں ہوتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں جانا کوئی بڑی بات نہیں، پاکستان کی ہر بڑی سیاسی شخصیت جیل گئی ہیں، پی ٹی آئی ریہرسل کرے پھر پتہ چلے گا کہ کیسے یہ لوگ گورنر ہاؤس آتے ہیں، پہلے بھی گورنر ہاؤس کا تیل بند کرنے کی دھمکی دی تھی، اب پی ٹی آئی کی خود بولتی بند ہوگئی ہے۔

 

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top