ڈاکٹر وردہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ:افسوسناک انکشافات سامنے آگئے

مقتولہ ڈاکٹر وردہ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ کےمطابق ڈاکٹر وردہ کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی،انکی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

مزید شواہد کے لیے پوسٹ مارٹم کی تفصیلات فارنزک لیبارٹری بھجوا دی گئی ہیں تاکہ واقعے کے محرکات اور طریقہ واردات کی مکمل سائنسی جانچ ہو سکے۔

ادھرایبٹ آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ڈاکٹر وردا کی سہیلی ردا زوجہ وحید،ندیم ولد اورنگزیب ،پرویز ولد ایوب کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے تین روز کا ریمانڈ حاصل کیا۔

مقدمہ میں مرکزی ملزمان شمریز کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ 4 دسمبر کو ڈاکٹر وردا مشتاق کو 67 تولے طلائی زیورات واپس کرنے کے لئے ان کی سہیلی ردا وحید ہسپتال سے ساتھ لے کر گئیں تھی اور جدون پلازہ سے ملحقہ زیر تعمیر گھر میں دیگر ملزمان نے ان کو قتل کرکے لڑی بنوٹہ کے جنگل میں گڑھا کھود کر دفن کر دیا تھا۔

پولیس کی جانب سے تحقیقات کے بعد ملزمان کی نشاندہی پر نعش کو 8 دسمبر علی الصبح برآمد کیا گیا ۔

مقتولہ اپنے والد اور بھائی کیساتھ رہتی تھی جبکہ ان کے شوہر راحیل علی رضا روزگار کیلئے کوریا میں مقیم ہیں، جو 11 دسمبرکو پاکستان پہنچیں گے۔

Scroll to Top