بجلی کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ؟صارفین کیلئے بڑی خبرآگئی

Pakistan SCO Summit 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 88 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو یہ کمی دسمبر کے بلوں میں ریلیف کی صورت میں ملے گی۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 33 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا ہے۔

یہ اضافہ جولائی سے ستمبر 2025 کی سہ ماہی کے لیے منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 تک ہونے والے بلوں پر ہوگا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں صارفین پر تقریباً 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top