آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق اہم پیشگوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر دھند پڑنے کی توقع ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت کچھ اضلاع میں منفی درجے تک ریکارڈ کیا گیا:

لہہ: منفی 09 ڈگری سینٹی گریڈ
اسکردو: منفی 06 ڈگری سینٹی گریڈ
بگروٹ: منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ
گوپس اور گلگت: منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ
اسلام آباد اور گردونواح میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی ہوگی۔ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے وقت چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں صبح و رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور اور گردونواح میں سموگ اور صبح و رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔

سندھ کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، اور صبح و رات کے اوقات میں سردی محسوس کی جائے گی۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو سرد موسم کے دوران مناسب لباس اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پاکستان میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ متوقع، 18 تا 20 دسمبر میں ملک گیر مغربی ہوا کا امکان معتبر عالمی موسمیاتی ماڈلز کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک کے بعد ایک مغربی ہوا کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ سکتا ہے، جو ملک کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری جبکہ بیشتر شہروں میں موسلادھار بارشیں لے کر آئے گا۔ یہ سلسلہ دسمبر کے وسط کے بعد فعال ہونے کی توقع ہے، جو زرعی شعبے کے لیے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ موجودہ ماڈلز اس بات پر متفق ہیں کہ 18 سے 20 دسمبر 2025 کے دوران ایک مضبوط اور ملک گیر مغربی سسٹم پاکستان میں داخل ہوسکتا ہے، تاہم چونکہ یہ پیش گوئی طویل المدت ہے، روزانہ کی بنیاد پر اس میں رد و بدل بھی ممکن ہے۔ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس دوران موسمی حالات میں ممکنہ تبدیلیوں کے مطابق حفاظتی اقدامات کریں اور کسان اپنی فصلوں کی دیکھ بھال میں محتاط رہیں۔

Scroll to Top