پاکستان اور ترکی کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشق اتاترک کی اختتامی تقریب

پاکستان اور جمہوریہ ترکی کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاک ترک مشترکہ مشق اتاترک کی اختتامی تقریب چیرات، پاکستان میں منعقد ہوئی۔

 اس دو ہفتے طویل مشق کا آغاز 10 فروری 2025 کو ہوا تھا اور اس میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ کی دو جنگی ٹیموں اور جمہوریہ ترکی کی 36 اسپیشل فورسز نے حصہ لیا۔

مشق کے اختتام پر کمانڈر 11 کور نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جب کہ جمہوریہ ترکی سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر جنرل احمد نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کا مظاہرہ کیا، جس سے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مشترکہ تربیت کے فوائد نمایاں ہوئے

یہ بھی پڑھیں ترکیہ میں 2024 سیاحت کیلئے کامیاب ترین سال، آمدن کیا رہی؟

مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ حصہ لینے والے فوجیوں نے اس مشترکہ تربیت سے نہ صرف اپنی مہارت میں اضافہ کیا، بلکہ اس تربیت نے دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات کو بھی مزید مستحکم کیا۔

Scroll to Top