ایبٹ آباد میں خفیہ سگریٹ فیکٹری پکڑی گئی

ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خفیہ اور غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پکڑ لی۔

چھاپے کے دوران غیر قانونی سگریٹ سازی میں استعمال ہونے والی بھاری مشینری برآمد کرلی گئی۔

کارروائی میں نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس اور پیکنگ میٹریل کی بھاری مقدار ضبط کی گئی جبکہ دو MK-8 سگریٹ مشینیں اور HL-P پیکنگ یونٹ بھی تحویل میں لے لیے گئے۔

حکام کے مطابق یہ فیکٹری ایک حجرے میں منظم غیر قانونی پروڈکشن لائن کے ذریعے چلائی جا رہی تھی اور سگریٹس ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بغیر مارکیٹ میں سپلائی کیے جا رہے تھے۔

ایف بی آر کی ہدایات پر کنٹراوینشن رپورٹ تیار کرلی گئی ہے اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد میں غیر قانونی سگریٹ مافیا کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے اور تمباکو سیکٹر میں قانونی عملداری کی بحالی کے لیے ایف بی آر پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: غیر قانونی، اسمگل شدہ سگریٹ کی بڑی کھیپ تلف

اس سے پہلے ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے ٹھاکرہ اسٹیڈیم مانسہرہ میں 4 لاکھ 39 ہزار سے زائد غیر قانونی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس تلف کیے، جن کی مالیت تقریباً 16.6 ملین روپے تھی۔

اس سے قبل ایف بی آر نے مردان میں ایک خفیہ پلانٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کٹ تمباکو تیار کرنے والی مشینری ضبط کی، جس کی پیداواری صلاحیت 6 سے 7 ہزار کلوگرام یومیہ تھی۔ ایف بی آر کے مطابق یہ اقدامات قانون کی عملداری اور قومی محصولات کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top