نادرا کاسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان نادرا کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو آسان اور بروقت خدمات کی فراہمی کے لیے نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم کے دورۂ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم شہر دمام میں 19 اور 20 دسمبر کو موجود ہوگی، جہاں اوورسیز پاکستانی مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک نادرا کی مختلف سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نادرا کے دفاتر کے چکر لگانے سے بچاتے ہوئے ان کی ضروری دستاویزی خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کرنا ہے۔

نادرا کی جانب سے موبائل رجسٹریشن کے دوران نئے اسمارٹ نائکوپ کے اجرا، اسمارٹ نائکوپ کے ری پرنٹ، نائکوپ اور اسمارٹ نائکوپ کی تجدید، ڈی یو پی کلیئرنس، نائکوپ یا اسمارٹ نائکوپ میں کوائف کی تبدیلی، نائکوپ کی منسوخی اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

Scroll to Top