ایبٹ آباد ، ڈرون کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں انتطامیہ کی جانب سے ڈرون کی خرید و فروخت اور استعمال پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی دو ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے اپنے نوٹیفکیشن میں مزید یہ بھی کہا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ عوام سے مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری پولیس یا کنٹرول روم کو دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

Scroll to Top