مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک دن کے وقفے کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1,300 روپے کے اضافے کے بعد 456,162 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,115 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 391,085 روپے ہوگئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی تولہ چاندی 139 روپے مہنگی ہو کر 6,987 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 13 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,338 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کی وجہ عالمی اقتصادی حالات اور کرنسی کی قدر میں تبدیلیاں ہیں۔





