شادی کی تیاریاں شروع! جنید صفدر کب اور کہاں شادی کریں گے؟ تفصیلات جاری

شادی کی تیاریاں شروع! جنید صفدر کب اور کہاں شادی کریں گے؟ تفصیلات جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ اور تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار پھر اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کو دولہا بنانے جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شادی کے فیصلے کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 19 دسمبر کو ماڈل ٹاؤن میں روحیل اصغر کے اہلخانہ سے طویل ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں خاندانوں نے شادی کی تقریب کے تمام امور حتمی کیے۔

شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی، جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔ شادی کے انتظامات کے لیے جاتی امراء میں تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے صاحبزادے کی شادی کے لیے ملبوسات کی تیاری کے سلسلے میں معروف ڈیزائنر کو آرڈر بھی دے دیا ہے، تاکہ شادی کے موقع پر ہر چیز بہترین انداز میں تیار ہو۔

یہ شادی سیاسی اور سماجی حلقوں میں بھی کافی دلچسپی کا سبب بنے گی، کیونکہ دونوں خاندانوں کی شہرت اور تعلقات کے پیش نظر تقریب کی سوشل اور میڈیا کوریج وسیع ہوگی۔

Scroll to Top