آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی ، فیلڈ مارشل

آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی ، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم بیان: افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشت گرد پاکستان کے شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فتنہ الخوارج کی تشکیلیں پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہیں، اور ان میں 70 فیصد افراد افغان ہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر بتایا کہ دہشت گرد افغانستان کی سرپرستی میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، کیونکہ دونوں ریاستوں کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔جن قوموں نے قلم کی طاقت کو چھوڑ دیا ،وہ زبو ں حالی کا شکار ہوگئیں

فیلڈ مارشل نے اپنی تقریر میں ملک کو درپیش چیلنجز، قومی سلامتی کے امور، اقوامِ عالم میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ، اور علم کی اہمیت پر تفصیل سے گفتگو کی۔

پاکستان کا اسلامی دنیا میں اہم مقام فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہوئے پاکستان کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اسلامی ممالک میں سے ’’محافظینِ حرمین‘‘کا شرف عطا کیا ہے اور ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کے درمیان ایک گہرا تعلق موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے اللہ نے سعودی عرب کو “خادم الحرمین” بننے کی تقدیر دی، ویسے ہی پاکستان کو “محافظ الحرمین” بنانے کا مقصد تھا۔

آپریشن بنیان مرصوص اور اللہ کی مدد فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اللہ کی مدد محسوس کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ اس آپریشن میں اللہ کی نصرت کو واضح طور پر دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس آپریشن میں پاکستانی افواج نے دہشت گردوں کے خلاف شجاعانہ جنگ لڑی اور اللہ کی مدد کے بغیر یہ کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ تھا۔

جہاد اور فتویٰ کے حوالے سے وضاحت انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی فرد یا گروہ جہاد کا فتویٰ دینے کا حق نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں ریاست کی اہمیت ہے اور یہ ریاست ہی ہے جو جہاد کا فیصلہ کر سکتی ہے، نہ کہ کوئی غیر ریاستی عنصر۔

پاکستان کا دینی اور فکری کردار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کے مسلمان عوام کو اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث کو زندہ رکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر قومیں اپنے اسلاف کی تعلیمات اور قلم کی طاقت کو چھوڑ دیتی ہیں، تو وہ زبوں حالی کا شکار ہو جاتی ہیں۔

Scroll to Top