ریاض : سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستان کےچیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید خافظ عاصم منیر کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔
یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری اور باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے لیے کی جانے والی اہم کوششوں کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا۔
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور باہمی خوشحالی کے لیے تعاون پر مبنی ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری مزید مستحکم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی ، فیلڈ مارشل
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان یہ تعاون عالمی سطح پر استحکام اور امن کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اور اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ دونوں ممالک اپنی مشترکہ مفادات اور علاقائی سلامتی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تعلقات کے تسلسل اور ایک دوسرے کے لیے مشترکہ حمایت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، اور دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں مزید تعاون کے امکانات کو بڑھاتا ہے۔





