سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن کے دوران دو خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نےڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں دو خوارج مارے گئے جن میں ایک اہم کمانڈر اور رنگ لیڈر دلاور بھی شامل تھا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک ہونے والا خوارج کمانڈر دلاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طویل عرصے سے مطلوب تھا اور وہ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں براہِ راست ملوث رہا۔حکومت نے اس کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی شروع کر دیا ہےتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا خوارج عنصر علاقے میں باقی نہ رہے۔





