نیپرا نے نیٹ میٹرنگ درخواستیں روکنے پر بجلی کمپنیوں کو سخت نوٹس جاری کر دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

نیپرا نے بجلی کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کی نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

نیپرا اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئی درخواستوں کی رجسٹریشن روکنا نہ صرف انتہاٰئی تشویش ناک ہے بلکہ مروجہ قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

نیپرا نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین ورکنگ دنوں کے اندر تمام مطلوبہ تفصیلات فراہم کریں اور معاملے کو سب سے زیادہ فوری نوعیت کا قرار دیں، اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

ادھر ڈسکو ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بجلی کمپنیوں نے نیٹ میٹرنگ کی درخواستوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر جواب تیار کر لیا ہے جو جلد نیپرا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

یاد رہے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے،سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے منظوری دے دی ہے۔

نیپرا ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں۔

وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، ترجمان کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔

Scroll to Top