بنوں کے تھانہ ڈومیل کی حدود لنڈی جالندھر میں جائیداد کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو فریقین آزاد خان اور نقیب اللہ کے درمیان پیش آیا، فائرنگ کے دوران فریقِ اول سے خیراللہ ولد یوسف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ عمیر ولد یوسف شدید زخمی ہوئے، فریقِ دوم سے تنزیل ولد فیروز خان جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر عمر قیاز ولد رفیع الدین بھی شدید زخمی ہو گیا، واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اپر دیر میں افسوسناک واقعہ
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔





