سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ سیاسی زندگی میں لمبی اننگز کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ سپیکر بننے کے لیے پیپلزپارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔
سپیکر نے مزید کہا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کو جیل میں سب سے زیادہ سہولیات مل رہی ہیں جو پہلے کبھی کسی کو نہیں دی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق 28ویں ابھی نہیں آ رہی۔
ایاز صادق نے اپنی سیاسی تجربات کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے سیاست میں پیپلزپارٹی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس تجربے کو ملک کی خدمت میں استعمال کریں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں بے نظیر بھٹو کی جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سپیکر ایاز صادق نے انہیں جرات مند اور عوام دوست رہنما قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدرآصف زرداری نےبانی پی ٹی آئی کوبیوقوف آدمی قراردےدیا
صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وفد کی شرکت پر تشکر کا اظہار کیا اور قومی استحکام و جمہوریت کے فروغ کے لیے سیاسی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے اختتام پر دعا بھی کی گئی۔





