راتوں رات کراچی میئر نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں کسی شخص کے آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شہر آئیں گے تو انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان سیاسی پریس کانفرنس کرتے ہیں، لیکن اس سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

انہوں نے مخالفین پر زور دیا کہ وہ صرف کام کرکے بات کریں، بغیر کام کیے بات نہ کریں۔

میئر کراچی نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے وعدے پورے کیے جائیں گے اور ان کا ٹارگٹ یہ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر شہر کے مسائل حل کیے جائیں۔

انہوں نے خاص طور پر کیماڑی کے مسائل کے حل اور شاہراہ بھٹو کے کام کی جانب توجہ دلائی، جسے رواں سال مکمل کرنے کا اعلان کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث سٹریٹ لائٹس بند نہیں ہوں گی اور کے ایم سی کی عمارت کو سولر لائٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ شہر میں روشنی کا تسلسل برقرار رہے۔

میئر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کا دورہ ،سندھ حکومت کا بڑا اعلان

 ذوالفقار علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو اجرک پہنائیں گے اور گلے بھی لگائیں گے۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ایم سی کے تعاون سے ہیریٹیج اسٹریٹ منصوبے پر کام کر رہی ہے، جو ایک فوڈ اسٹریٹ کے طور پر عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔

ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی دیکھ بھال کے دوران ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کے عملے کے لوگ بھی شامل رہتے ہیں اور انہوں نے کے ایم سی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی بلڈر تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے تو اسے فوری روکا جائے گا، تاہم کئی عمارتیں ایسی بھی ہیں جو تاریخی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

Scroll to Top