کرک: انتظامیہ کا سونے کی غیر قانونی کان کنی روکنے کےلیے اہم فیصلہ

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کرک نے پولیس اسٹیشن صابرآباد کی حدود میں غیر قانونی سونے کی کان کنی روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

انتظامیہ نے علاقے میں ایکسکیویٹرز کی موجودگی اور متعلقہ پارکنگ پر 60 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے کی سائبرفراڈکے سخت کارروائی،لاکھوں سمز بلاک

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے واضح کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top