سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے منسوب ایک خبر اور تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پنجاب حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
تصویر میں معروف انگریزی اخبار ڈان کی ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ دکھایا گیا ہےجس پر یہ خبر شائع ہونے کا تاثر دیا گیا۔
پختون ڈیجیٹل نے اس دعوے کی تصدیق کے لیے لنک کو چیک کیا، لیکن انٹرنیٹ پر کہیں بھی ایسا مواد نہیں ملا۔ مزید تحقیقات میں خبر پر موجود تاریخ کو بھی دیکھا گیا جو گذشتہ سال 5 جنوری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے
فیکٹ چیک کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈان جیسے معتبر اخبار پر اتنی لمبی سرخی اور مکمل نام کے ساتھ یہ خبر کبھی شائع نہیں ہوئی۔
اس طرح واضح ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا اسکرین شاٹ جعلی ہے اور خواجہ آصف سے منسوب دعویٰ درست نہیں۔






