خیبرپختونخوا میں حکومت کی عدم دلچسپی اور مسائل پر توجہ نہ دینے کے باعث عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
صوبائی حکومت دھرنوں اور احتجاجوں میں مصروف ہے جبکہ شہری متبادل اقدامات کے ذریعے اپنے علاقے کے مسائل سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینئر صحافی مشتاق یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کےتاریخ گاؤں شموزئی غونڈوکی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی لوگ ایک جرگے کی شکل میں جمع ہیں اور ماہانہ فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں ایک مشرنے کہا کہ ہر خاندان سے ماہانہ 200 روپے جمع کیے جائیں گے جس کے تحت علاقے میں شجرکاری کا عمل شروع کیا جائے گا۔
وقت کا تقاضا ہےکہ دیہات کےلوگ زات پات،رنگ ونسل،قبیلہ اور سیاسی وابسطی سےباہرنکل کر اپنےحقوق کی تحفظ اور مسائل کے حل کیلۓ اس طرح متحد ہوجاۓجسطرح ضلع مردان کےتحصیل کاٹلنگ کےتاریخی گاؤں شموزئ-غونڈو کے باشندے اکٹھےہوۓ ہیں۔قلیل عرصہ میں وہ کام کیےجوحکومت کروڑوں روپےخرچ کرکےنہی کرسکتی- pic.twitter.com/x3Ytp2fjOp
— Mushtaq Yusufzai (@MYusufzai) January 5, 2026
شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ اور وزراء یا تودوروں میں مصروف ہوتے ہیں یا اکثر اوقات اڈیالہ جیل کے باہر ملاقات کیلئے گھنٹوں انتظار کرتے رہے ہیں انھیں صوبے کی عوام مسائل کا ادراک ہی نہیں۔





