وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس نظام میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔
حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کے تحت 16 بینکوں سے 23 ارب روپے کامیابی سے وصول کر لیے، جو کہ ایک اہم سنگ میل ہے۔
ذرائع کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 99 ڈی کے تحت یہ وصولی ایک ہی دن میں مکمل کی، جس سے عام عوام پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ ٹیکس نظام کو یقینی بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے 3 بار عمران خان سے اجازت لی،عمر ایوب
حکومت نے اشرافیہ کی جانب سے برسوں سے جاری غیر متناسب منافع خوری پر قابو پاتے ہوئے، غیر معمولی منافع پر ٹیکس عائد کیا ہے۔ مزید برآں، حکومت سپر ٹیکس، ویلیو ٹیکس، غیر تقسیم شدہ ذخائر پر ٹیکس اور انٹر کارپوریٹ ڈیویڈنڈز پر ٹیکس جیسے اقدامات پر بھی عملدرآمد کر رہی ہے۔
یہ اصلاحات پاکستان کے ٹیکسیشن نظام میں شفافیت، مساوات اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں، اور حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔