بھارت کی جیت، روہت شرما نے ویرات کوہلی اور بالرز کی کارکردگی کو سراہا

Pakistan SCO Summit 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ویرات کوہلی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی اس پرفارمنس پر کوئی حیرانی نہیں،

کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی ٹیم اور ملک کے لیے ایسا ہی کھیل پیش کرتے ہیں۔میچ کے بعد گفتگو میں روہت شرما نے کہا کہ بھارتی بالرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو کم اسکور تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آغاز میں حاصل کی گئی وکٹوں نے ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئیں، جب کہ اسپنرز نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا۔ کلدیپ، اکشر پٹیل، محمد شامی اور پانڈیا نے عمدہ باؤلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں پاک بھارت ٹاکرا،بابر 23 رنز پر آؤٹ جبکہ امام الحق بھی رن آئوٹ ہوگئے

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ ان کے کھلاڑی اس فارمیٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top