پشاور: خیبرپختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران اور مختلف تھانوں کے افسران کی تعیناتی اور تبادلے جاری کر دیے گئے ہیں۔
یہ فیصلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد صوبائی پولیس آفیسر نے عوامی مفاد میں کیے ہیں۔ یہ اقدامات پولیس فورس کی استعداد بڑھانے، تھانوں کے انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیاں:افتاب احمد محسود، پی ایس پی (BS-20): ڈی آئی جی انویسٹی گیشن خیبرپختونخوا سے ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔
عرفان طارق پی ایس پی (BS-20): ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا سے ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔
غلام مبشر مکن پی ایس پی (BS-20): ڈی آئی جی ٹریننگ خیبرپختونخوا سے کمانڈنٹ ایس ایس یو (CPEC) کی ذمہ داری پر منتقل، اپنی موجودہ تنخواہ اور گریڈ کے ساتھ۔
عباس مجید خان مروت پی ایس پی (BS-19): ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز خیبرپختونخوا تعینات کردیا گیا۔
اسی طرح سب انسپکٹر اکرام جان خان کو ایس ایچ او تھانہ ریگی، سب انسپکٹر تحسین اللّٰہ خان کو ایس ایچ او تھانہ آغہ میر جانی شاہ، سب انسپکٹر بلال خان کو ایس ایج او تھانہ ہشتنگری، سب انسپکٹر ماجد خان کو ایس ایج او تھانہ تہکال، سب انسپکٹر اعجاز خان کو ایس ایچ او تھانہ کوتوالی تبادلے کئے گئے۔
جبکہ سب انسپکٹر مدثر حیات خان کو ایس ایج او تھانہ بڈھ بیر، سب انسپکٹر اصف خان کو ایس ایج او تھانہ شاہ قبول، سب انسپکٹر اعجاز خان کو ایس ایج او تھانہ متنی، سب انسپکٹر خالد افریدی کو ایس ایج او تھانہ ارمڑ، سب انسپکٹر تحسین اللّٰہ خان کو ایس ایچ او تھانہ تہکال، سلیم خلیل خان کو ایس ایچ او تھانہ گلبہار، سب انسپکٹر نعمان خان کو ایس ایچ او تھانہ داودزئی تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ یا سیاست؟ شاہد آفریدی نے بھارت اور بنگلادیش کے فیصلے پر ردعمل دے دیا
اس کے علاوہ سب انسپکٹر عجب درانی کو ایس ایج او تھانہ سٹی صوابی، عزیر ریاض خلیل کو ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ، اور افتخار احمد عرف حاجی بابا کو ایس ایج او تھانہ پیشتحرہ میں تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تعیناتیوں کا مقصد پولیس اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافہ، عوام کے مسائل کے بروقت حل اور صوبے میں امن و امان کے قیام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
تعینات کیے گئے افسران اور سب انسپکٹرز اپنے متعلقہ تھانوں میں عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے کے فرائض انجام دیں گے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ یہ اقدام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، اور صوبے میں عوامی مسائل کے شفاف اور بروقت حل کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔





